”سب سے پہلے پاکستان زندہ باد“ ایم کیو ایم کے رکن کا قومی اسمبلی میں نعرہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 15:23

”سب سے پہلے پاکستان زندہ باد“ ایم کیو ایم کے رکن کا قومی اسمبلی میں ..

اسلام آباد ۔ 2 ستمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران حکومتی اور اپوزیشن اراکین نے ایم کیو ایم کے رکن ساجد احمد کی جانب سے پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگانے کا ڈیسک بجا کر بھرپور خیر مقدم کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو قومی اسمبلی میں وقفہ سوالات کے دوران ساجد احمد کا سوال آیا تو انہوں نے کہا کہ ”سب سے پہلے پاکستان زندہ باد“ جس پر سپیکر نے ان سے دریافت کیا کہ دوبارہ کہیں کہ کیا کہا تو انہوں نے اونچی آواز سے دوبارہ ”سب سے پہلے پاکستان زندہ باد“ کہا جس پر تحریک انصاف کے پاس بیٹھے رکن نے کہا کہ ”تبدیلی آگئی ہے“ ۔

ساجد احمد نے کہا کہ وہ پہلے ہی پاکستان زندہ باد کہنے والوں میں سے ہیں جس پر ہاؤس میں بیٹھے تمام حکومتی و اپوزیشن اراکین نے ڈیسک بجا کر خیر مقدم کیا۔