جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ فوجی مشقیں براہ رست پیانگ یانگ کیخلاف استعال انگیزی ہے ، شمالی کوریا

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:57

پیانگ یانگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) شمالی کوریا نے جنوبی کوریا اور امریکہ کی مشترکہ مشقوں کی شدید مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق شمالی کوریا کی فوج کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ اولچی فریڈم گارڈین نامی فوجی مشقیں جنوبی کوریا کی جانب سے شمالی کوریا کیخلاف براہ راست اشتعال انگیزی کی عکاس ہیں بیان میں کہا گیا ہے کہ امریکہ اب اپنے اس عزم کو مزید نہیں چھپا سکتا کہ وہ کوریائی خطے میں جوہری ہتھیار بھیج رہا ہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ ان کی شمالی کوریا کیخلاف جارحیت اب محدود خطوط سے ہٹ کر عملی نفاذ کے مرحلے میں داخل ہوچکی ہے جو کہ انتہائی سنگین صورتحال ہے

متعلقہ عنوان :