کشمیر بارے امریکی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ، امریکہ

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) امریکہ نے کہا ہے کہ وہ جموں وکشمیر کے معاملے پر کنٹرول لائن پر موجود پوزیشن برقرار رکھنے کے حق میں ہے جبکہ یہ بات واضح کردی ہے کہ یہ دونوں ممالک پر منحصر ہے کہ وہ کشمیر کے مسئلے پر کسی بھی مذاکرات کیلئے رفتار ، دائرہ کار اور کردار کا تعین کریں ۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان نے پاکستان کے زیر انتظام کشمیر اور گلگت بلتستان کے معاملے پر ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ تسلیم کرتے ہیں کہ آزاد جموں وکشمیر اور گلگت بلتستان پاکستان کے انتظام میں ہیں جبکہ 1972 میں قائم لائن آف کنٹرول جس نے جموں وکشمیر کو حصوں میں تقسیم کردیا کو بھی تسلیم کرتے ہیں ترجمان نے مزید کہا کہ کشمیر کے م عاملے پر امریکہ کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی جبکہ ہم کئی بار کہہ چکے ہیں کہ ہماری پالیسی کشمیر کے معاملے میں واضح ہے دونوں ممالک کشمیر پر مذاکرات کیلئے رفتار ، دائرہ کار اور کردار کا تعین کریں

متعلقہ عنوان :