شارجہ:پاکستانی شہری پر انسانی سمگلنگ اورقحبہ خانہ چلانے کا الزام

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:50

شارجہ:پاکستانی شہری پر انسانی سمگلنگ اورقحبہ خانہ چلانے کا الزام

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : شارجہ کریمنل کورٹ میں ایک پاکستانی شہری پر انسانی سمگلنگ اور قحبہ خانہ چلانے کے مقدمے کی سماعت ہوئی ۔شارجہ پولیس کے اہلکار نے عدالت میں بتایا کہ انہیں خفیہ ذرائع سے اطلا ع ملی تھی کہ پاکستانی شہر ی اپنے اپارٹمنٹ کو قحبہ خانے کے طور پر استعمال کر رہاتھا۔ پاکستانی شہری نے اس کام کے لیے ایک اپنی ہم وطن پاکستانی خاتون کو رکھا ہو ا تھا۔

(جاری ہے)

جبکہ خاتون نے عدالت میں الزام لگایا ہے کہ اسے پاکستانی شہری پاکستان سے ملازمت کی غرض سے لایا تھا۔ لیکن یہاں آنے کے بعد اس نے مجھے جسم فروشی کا کام کرنے پر مجبور کر دیا۔ خاتون کا کہنا تھا کہ اس کے تمام سفری کاغذات بھی اس نے رکھ لیئے ۔ عدالت میں اپنی بے گناہی بتاتے ہوئے خاتون رو پڑی ۔ خاتون نے اپنے اوپر ہونے والے ظلم کی طویل داستان سنائی ۔ عدالت نے مقدمے کی سماعت غیر معنیہ مدت کے لیئے ملتوی کر دی ہے ۔ جب کہ خاتون کو خواتین کے لیے بنائے گئے شیلٹر میں رکھنے کا حکم جاری کیاہے ۔