پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والوں سے مفاہمت نہیں ہونے دینگے، بابر اعوان

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:48

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) پیپلز پارٹی کے رہنما و سینیٹر ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا ہے کہ پاکستان کیخلاف نعرے لگانے والوں سے مفاہمت نہیں ہونے دینگے ،وزیراعظم پاکستان سے پوچھتا ہوں کہ وہ کس سے خوفزدہ ہیں ، پاکستان میں ہونے والی دہشتگردی کے پیچھے را اور بھارت کا ہاتھ ہے ، میاں نواز شریف اس حوالے سے بھارت اور را کا نام کیوں نہیں لیتے ؟ ان خیالات کا اظہار انہوں نے پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا انہوں نے کہا کہ پاکستان کیخلاف نعرے بازی اور میڈیا پر حملہ ہوا لیکن حکومت خاموش ہے حکومت نے ایم کیو ایم کی رجسٹریشن ختم کرانے کیلئے الیکشن کمیشن میں ریفرنس دائر کرائے انہوں نے مزید کہا کہ جو پاکستان کیخلاف بات کرتے ہیں ان سے مقابلے کیلئے تیار ہوں حکومت اور وزیروں سے پوچھنا چاہتا ہوں وہ کہاں کھڑے ہیں روزانہ کی بنیادوں پر بلاول بھٹو اور عمران خان کیخلاف جو بولتے ہیں وہ پاکستان کیخلاف بولنے والوں کیخلاف کب بات کرینگے ان کو شرم و حیا آنی چاہیے کہ حکومت کو توجہ دلاؤ نوٹس دینا چاہتا ہوں انہوں نے مزید کہا کہ حمزہ عباسی کو پنجاب حکومت کی جانب سے نوٹس بھیجنا قانون کی خلاف ورزی ہے کوئی بھی قانون جو انسانی حقوق سے متصادم ہو وہ قانون ہے ہی نہیں ریاست ایسا کوئی قانون نہیں بنا سکتی میڈیا ریاست کا چوتھا ستون ہے اس کا تحفظ ہر فورم پر کرینگے یاد رہے کہ خطاب سے قبل ڈاکٹر بابر اعوان نے سیکرٹری سینٹ کے پاس ریفرنس بھیج جمع کروایا

متعلقہ عنوان :