فہد ملک قتل کیس: مرکزی ملزم راجہ ارشد تین روزہ ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:45

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) انسداد دہشتگردی عدالت نے فہد ملک کیس کے مرکزی ملزم راجہ ارشد کو تین روز کے جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے کردیا ، پولیس کو ملزم کے میڈیکل چیک اپ کی بھی ہدایت کی۔جمعہ کے روز اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج سید کوثرعباس زیدی نے فہد ملک قتل کیس کی سماعت کی ، مرکزی ملزم راجہ ارشد کوسخت سکیورٹی میں عدالت میں لایا گیا۔

(جاری ہے)

عدالت میں پولیس نے راجہ ارشد کے ریمانڈ کی استدعا کی جسے عدالت نے منظور کرتے ہوئے ملزم کو تین روز کے لیے پولیس کی تحویل میں دے دیا۔ عدالت نے ملزم کے میڈیکل چیک اپ کی ہدایت کرتے ہوئے پانچ ستمبرکوعدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا۔واضح رہے کہ فہد ملک کے قتل کے بعد سے ملزم راجہ ارشد روپوش تھا ، وزارت داخلہ کے احکامات پرراجہ ارشد کا نام ای سی ایل میں ڈالا گیا ، طورخم کے راستے افغانستان فرارہونے کی کوشش کررہا تھا جہاں اسے اٹھائیس اگست کوگرفتارکرلیا گیا اور گزشتہ روز راجہ ارشد کو وفاقی پولیس کے حوالے کیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :