نرگس عید الاضحی پر الحمراء ہال llمال روڈ میں جلوے بکھیریں گی

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:16

نرگس عید الاضحی پر الحمراء ہال llمال روڈ میں جلوے بکھیریں گی
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) اداکارہ نرگس عید الاضحی پر الحمراء ہال llمال روڈ میں پیش کیے جانے والے اسٹیج ڈرامے میں پرفارم کریں گی ۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق اداکارہ نرگس اور ڈرامہ پروڈیوسر کے درمیان ایک معاہدہ طے پا گیا ہے جس کے تحت اداکارہ نرگس عید الاضحی پر الحمراء ہال ll مال روڈ میں ہونے والے اسٹیج ڈرامے میں جلوے بکھیریں گی ۔ جبکہ ڈرامے کی دیگر کاسٹ کو ابھی فائنل کیا جا رہا ہے اور اسکے مکمل ہوتے ہی اسٹیج ڈرامے کی باقاعدہ ریہرسلوں کا سلسلہ بھی شروع کر دیا جائے گا ۔