فلمسٹار ثناء تھائی لینڈ میں اپنی فلم ” سو کروڑ “ کی شوٹنگ کا سپیل مکمل کروانے کے بعد لاہور پہنچ گئیں

جمعہ 2 ستمبر 2016 14:14

فلمسٹار ثناء تھائی لینڈ میں اپنی فلم ” سو کروڑ “ کی شوٹنگ کا سپیل مکمل ..
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) فلمسٹار ثناء تھائی لینڈ میں اپنی فلم ” سو کروڑ “ کی شوٹنگ کا سپیل مکمل کروانے کے بعد لاہور پہنچ گئیں ۔ تفصیلات کے مطابق اداکارہ ثناء گزشتہ دو ہفتوں سے تھائی لینڈ میں ہدایتکار شعیب خان کی فلم ” سو کروڑ “ کی شوٹنگ میں مصروف تھیں ۔

(جاری ہے)

شوٹنگ کا سپیل مکمل ہونے کے بعد ثناء گزشتہ روز لاہور پہنچ گئی ہیں جہاں وہ معروف رائٹر ڈاکٹر یونس بٹ کے عید الاضحی کے حوالے سے ڈرامے میں اداکاری کریں گی ۔ اس کے علاوہ وہ عید الاضحی کے حوالے سے ایک خصوصی شو بھی کریں گی ۔اداکارہ ثناء 10روز تک لاہور میں قیام کریں گی ۔یاد رہے کہ اداکارہ ثناء اس وقت سب سے زیادہ مصروف ترین اداکارہ ہیں جن کے پاس اگلے دو سال کی ڈیٹس بک ہو چکی ہیں۔

متعلقہ عنوان :