ازبکستان کے صدر اسلام کریموو انتقال کر گئے

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 14:08

ازبکستان کے صدر اسلام کریموو انتقال کر گئے

ازبکستان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء): ازبکستان کےصدر اسلام کریموو 78 کی عمر میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئے۔ ازبک صدر طویل علالت کے باعث اسپتال میں زیر علاج تھے تاہم اب ذرائع کے مطابق وہ انتقال کر گئے ہیں۔

(جاری ہے)

اس سے قبل ان کی حالت نازک ہونے کی خبریں گردش کر رہی تھیں۔ اسلام کریموو 25 سال سے زائد عرصہ کے لیے سابق سوویت قوم پر غالب رہے۔