فرانس: کوکا کولا کی فیکٹری سے اربوں روپے مالیت کی کوکین برآمد

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 14:02

پیرس (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء) : فرانس میں معروف مشروب کوکا کولا کی ایک فیکٹری سے 370 کلو گرام کوکین برآمد ہوئی ہے جس کی مالیت پاکستانی کرنسی میں 6 ارب روپے سے زائد بنتی ہے۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق فرانس کے شہر سگنیس میں دنیا کی معروف مشروب ساز کمپنی کوکاکولا کی فیکٹری واقع ہے جہاں مشروبات کے لئے پھلوں کا رس (فروٹ جوس کنسنٹریٹ) تیار کیاجاتا ہے، اس کے لئے دنیا بھر سے پھلوں کے اجزا درآمد بھی کئے جاتے ہیں۔

(جاری ہے)

ایسا ہی ایک کنٹینر لاطینی امریکا کے ملک کوسٹا ریکا سے بھی آیا تھا جسے کھولنے پرفیکٹری ملازمین کو اس میں چھپائی گئی 370 کلوگرام کوکین بھی ملی، جس سے مقامی پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو فوری طور پر آگاہ کردیا گیا۔کوکا کولا فرانس کے ترجمان نے اس خبر پر حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کوکا سے کوکین ضرور تیار کی جاتی ہے لیکن برآمد ہونے والی کوکین کا کمپنی یا اس کے کسی اہلکار سے کوئی تعلق نہیں۔

متعلقہ عنوان :