چیف جسٹس سپریم کورٹ کی مردان دھماکے کی مذمت، انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:23

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء) چیف جسٹس پاکستان انور ظہیر جمالی نے مردان میں ضلع کچہری میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی‘ دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو چیف جسٹس آف پاکستان انور ظہیر جمالی نے مردان کچہری میں دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کی۔ دھماکے میں جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی۔ چیف جسٹس نے دھماکے میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہا رکیا۔

متعلقہ عنوان :