دبئی: نخیل پراپرٹیز کا ند الشباء کے علاقے میں1.2ملین سکوئیر فٹ پر نیا شاپنگ مال تعمیر کرنے کا اعلان

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:10

دبئی: نخیل پراپرٹیز کا ند الشباء کے علاقے میں1.2ملین سکوئیر فٹ پر نیا ..

دبئی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : دبئی کے بڑے بزنس گروپ نخیل پراپرٹیز نے دبئی کے علاقے ند الشباء میں 1.2ملین سکوئیر فٹ پر ند الشباء شاپنگ مال تعمیر کرنے کا عندیہ دیاہے ۔ ند الشباء شاپنگ مال کے تمام کام کنسلٹنٹ کمپنی AE7 دیکھ رہی ہے ۔ اس سال کے اختتام تک کنسٹرکشن ٹینڈر کھول دیا جائے گا۔

(جاری ہے)

شاپنگ مال میں 200 دکانیں ریسٹورنٹس، انٹرٹیمنٹ آؤٹ لیٹس، ڈپارٹمنٹ سٹورز، ملٹی سکرین سینما، اور میڈیکل اور فٹنس سنٹر بھی بنائیں جائیں گے۔

نخیل پراپرٹیز کے چئیر مین علی راشد لوط کا کہنا ہے کہ اس مقصد کے لیے زمین خرید جا چکی ہے ۔ شاپنگ مال کے علاوہ ندا الشباء کمیونٹی کے لیے 1500چار اور پانچ بیڈروم پر مشتمل گھر بھی تعمیر کیئے جائیں گے۔ کمیونٹی کے لیئے الگ سویمنگ پول اور کلب بنانا بھی اسی منصوبے کا حصہ ہے۔