فلم ”ایکٹر ان لا“ کے ٹائٹل سانگ پر اوم پوری اور فہد مصطفیٰ کا دلچسپ ڈانس

جمعہ 2 ستمبر 2016 13:06

فلم ”ایکٹر ان لا“ کے ٹائٹل سانگ پر اوم پوری اور فہد مصطفیٰ کا دلچسپ ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔02 ستمبر۔2016ء) ایک طرف جہاں متعدد پاکستانی ستارے بولی وڈ میں اپنی قسمت آزمانے میں مصروف ہیں وہیں بولی وڈ کے معروف اداکار اوم پوری ہندوستان کے بجائے پاکستان میں اپنے ساتھی اداکار فہد مصطفیٰ کے ساتھ بہترین وقت گزار رہے ہیں۔اوم پوری پہلی مرتبہ پاکستانی فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں کام کرتے نظر آئیں گے اور بقیہ کاسٹ کے ساتھ فلم کی پروموشنز کے دوران انھیں دیکھ کر اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ بولی وڈ اداکار کو فلم کی شوٹنگ کے دوران بھی کافی مزہ آیا ہوگا۔

فلم ’ایکٹر ان لا‘ میں فہد مصطفیٰ اور مہوش حیات خان مرکزی کردار ادا کرتی نظر آئیں گی۔نبیل قریشی کی ہدایات میں بننے والی فلم رواں سال عید الضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی-حال ہی میں فہد مصطفیٰ نے اپنے انسٹاگرام اکاوٴنٹ پر ایک ویڈیو شیئر کی جس میں وہ اوم پوری کے ساتھ ’ایکٹر ان لا‘ کے ٹائٹل سانگ پر رقص کرتے نظر آئے۔

(جاری ہے)

فہد کا اس ویڈیو کے حوالے سے کہنا تھا کہ یہ فلم کی پہلی ڈب میش ویڈیو ہے۔واضح رہے کہ ’ایکٹر ان لا‘ کی کہانی ایک ایسے نوجوان کے گرد گھومتی ہے جو وکیل کے بجائے اداکار بننے کی خواہش رکھتا ہے تاہم اس کے والد اسے وکیل بننے پر مجبور کرتے ہیں۔نبیل قریشی کی ہدایات میں بننے والی فلم رواں سال عید الضحیٰ پر نمائش کے لیے پیش کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :