شارجہ:میونسیپیلٹی نے کرائے داری کنٹریکٹ کی تصدیق کے لیے نئے سنٹر کھولنے کا عندیہ دے دیا

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:54

شارجہ:میونسیپیلٹی نے کرائے داری کنٹریکٹ کی تصدیق کے لیے نئے سنٹر کھولنے ..

شارجہ: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : شارجہ میونسیپیلٹی حکام نے کرائے داری کنٹریکٹ کی تصدیق کے لیے مختلف علاقوں میں نئے سنٹر کھولنے کا عندیہ دیا ہے ۔ نئے سنٹر ہفتے میں چھ دن کھلے رہیں گے۔ پہلی اگست کے بعد کنٹریکٹ کی تصدیق کی نئی فیس وصول کرنی شروعہو چکی ہے۔ شارجہ کے چا ر سنٹروں پر اب بھی رش دیکھنے میں آیا ہے ۔

(جاری ہے)

سنٹروں پر کاؤنٹروں کی تعداد زیادہ ہونے کے باوجود شہریوں کو کنٹریکٹ کی تجدید کروانے میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔

میونسیپلیٹی حکام کا کہنا ہے کہ پہلی ستمبر سے شارجہ میں چھ نئے سنٹر شہریوں کی مشکلا ت کو کم کرنے کے لیے مدد دیں گے۔ ان سنٹروں پر صبح 8بجے سے لیکر رات 8بجے تک بلاتعطل کام جاری رہے گا۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ فی الوقت سنٹر کم ہونے کی وجہ سے بہت زیادہ وقت لگتا ہے ۔ مگر نئے سنٹروں کے قیام سے شہریوں کے وقت میں بچت ہو گی۔