سام سنگ نے اپنا گلیکسی نوٹ 7 فون عالمی مارکیٹس سے واپس منگوانے کا فیصلہ کر لیا

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 12:30

سام سنگ نے اپنا گلیکسی نوٹ 7 فون عالمی مارکیٹس سے واپس منگوانے کا فیصلہ ..

(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء): موبائل کمپنی سام سنگ نے عالمی مارکیٹس سے اپنا اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 واپس منگوانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق جنوبی کوریا کی خبر ایجنسی نے بتایا کہ سام سنگ نے عالمی مارکیٹس سے اپنا اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 واپس منگوانے پر غور شروع کر دیا ہے۔

(جاری ہے)

یہ اقدام سام سنگ کے اسمارٹ فون گلیکسی نوٹ 7 سے متعلق موصول ہونے والی شکایات اور دوران چارجنگ مذکورہ اسمارٹ فون کی بیٹری کے پھٹ جانے سے متعلق موصول ہونے والی شکایات کے پیش نظر کیا گیا ہے۔

اس حوالے سے سام سنگ نے تحقیقات کا آغاز کتو کر دیا ہے تاہم اب یہ خیال کیا جا رہا ہے کہ سام سنگ عالمی مارکیٹس سے اپنا یہ فون واپس منگوا لے گی، اور اس فیصلے کو آئندہ ہفتے تک عملی جامہ پہنانے جانے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔ سام سنگ کے ترجمان نے بھی اس بات کی تصدیق کی تاہم انہوں نے اس سے متعلق کوئی بیان نہیں دیا کہ آیا عالمی مارکیٹس میں مذکورہ فون کی ترسیل بھی متاثر ہو گی یا نہیں۔