ملتان پولیس کی جانب سے بنائی گئی کوئیک رسپانس فورس کا وجود ختم

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:28

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) نیشنل ایکشن پلان کے تحت ملتان میں کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نبٹنے کے لیے ملتان پولیس کی جانب سے بنائی گئی کوئیک رسپانس فورس کا وجود ختم ہو گیا ہے اور کوئیک رسپانس فورس کے فرائض انجام دینے والی ایلیٹ کی گاڑیاں بھی چینی انجینئرز اور پروٹوکول ڈیوٹی کے فرائض انجام دے رہی ہیں اور ملتان پولیس کی کوئیک رسپانس فورس کے خاتمے کے باعث دہشتگردوں کے لیے راستہ کھل گیا ہے اور وہ کسی بھی مقام کو بلا خوف و خطر نشانہ بنا سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

ملتان میں دہشتگردی کی کسی بھی ممکنہ واردات سے نمٹنے کے لیے نیشنل ایکشن پلان کے تحت بنائی گئی کوئیک رسپانس فورس کی فوری بحالی کی ضرورت ہے۔

متعلقہ عنوان :