پنجاب بھر میں سیکورٹی ہا ئی الر ٹ

داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:21

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 ستمبر۔2016ء) آئی جی پنجاب مشتاق سکھیرا نے جمعہ کے روز ضلع کچہر ی مردان میں دو بم دھماکوں کی اطلاع کے فوری بعد پنجاب بھر میں سیکورٹی سخت کر ادی ۔

(جاری ہے)

آئی جی پنجاب نے تمام اضلاع میں سیکورٹی کے فوری سخت اقدامات کرنے کے احکامات جاری کرتے ہوئے پنجاب بھر کے آر پی اوز، سی پی اوز کو ہد ایت کی ہے کہ وہ اپنی اپنی رینج و ضلع میں سیکورٹی کے سخت سے سخت اقدامات کریں اور اپنے اپنے اضلاع کے داخلی اور خارجی راستوں پر کڑی نگرانی رکھیں اور آنے اور جانے والی گاڑیوں کی سختی سے چیکنگ کریں۔

سرکاری عمارتوں،ہائی کورٹس، ڈسٹرکٹ کورٹس،ضلع کچہری، ہسپتالوں ، سکولوں ، کالجوں اور بازاروں میں فول پروف سیکورٹی اقدامات کریں ۔آئی جی پنجاب کے حکم کی روشنی میںآ ر پی او ملتان سلطان اعظم تیموری نے ملتان سمیت وہاڑی ، خانیوال اورلودھراں کے سی پی او اور ڈی پی اوز کو اپنے اپنے اضلاع میں سیکورٹی سخت کرنے کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

متعلقہ عنوان :