ابو ظہبی:غیر معیار ی کھانے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر دو ہوٹل سِیل

جمعہ 2 ستمبر 2016 12:10

ابو ظہبی:غیر معیار ی کھانے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر دو ہوٹل سِیل

ابو ظہبی: (اْردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔2ستمبر 2016ء ) : ابو ظہبی کی فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے مصفحہ انڈسٹریل سٹیٹ کے علاقے میں دو بڑے ریسٹورینٹس کو غیر معیاری کھانے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سیِل کر دیا۔

(جاری ہے)

دونوں ریسٹورینٹس کی انتظامیہ پر ابو ظہبی فوڈ کنٹرول اتھارٹی کے متعین کردہ قوانین کی پابندی نہ کرنے پر بھاری جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔ فوڈ کنٹرول اتھارٹی نے معائعنےکے دوران پایا کہ دونوں ریسٹورینٹس میں کچن کے فرش کی صفائی بھی نہیں کی گئی تھی۔ نکا سی آب کا انتظام، غیر صحت مند ماحول ، غیر معیاری کھانا ، اور گوشت کو بہتر طریقے سے نہ رکھنے پر جرمانے عائد کیے گئے ۔ ہوٹل کے کچن میں کیڑے مکوڑ ے بھی رنگتے دکھائی دیئے۔