لاہور ہائیکورٹ نے پاکستان مخالف بھارتی ویب سائٹ اور رسالے کی بندش کے لئے دائر درخواست نمٹاتے ہوئے پٹیشنر کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 2 ستمبر 2016 12:07

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر۔2016ء) لاہور ہائیکورٹ کے چیف جسٹس سید منصور علی شاہ نے کیس کی سماعت کی۔درخواست گزار رانا عبدالحمید نے موقف اختیار کیا کہ بھاتی ویب سائٹ اور رسالے پر پاکستان مخالف مواد درج ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ بھارتی ویب سائٹ اور رسالے میں ملک مخالف مواد کے ذریعے نوجوان نسل کے ذہنوں میں زر انڈیلنے کی سازش کی جا رہی ہے جو کہ سائبر اور ملکی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے۔انہوں نے عدالت سے استدعا کی کہ ملک مخالف ویب سائٹ اور رسالے کی پاکستان میں اشاعت پر پابندی عائد کی جائے۔جس پر عدالت نے درخواست نمٹاتے ہوے درخواست گزار کو متعلقہ فورم سے رجوع کرنے کی ہدائت کر دی۔