لاہور ہائیکورٹ نے بچی حوالگی کیس میں پانچ سالہ آمنہ کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا،،عدالتی فیصلہ سنتے ہی بچے کی والدہ خوش ہو گئی جبکہ چھوٹی بچی باپ کے ہمراہ جانے کے لئے آو بکا کرتی رہی۔

Umer Jamshaid عمر جمشید جمعہ 2 ستمبر 2016 12:05

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔02 ستمبر۔2016ء)لاہور ہائیکورٹ کی جسٹس ارم سجاد گل نے کیس کی سماعت کی ۔عدالتی سماعت کے موقع پر بچی کی والدہ کلثوم بی بی نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اس کے خاوند نے اسے مار پیٹ کر گھر سے نکال کر بچی چھین لی۔

(جاری ہے)

عدالتی حکم پر تفتیشی افسر نے بچی کو بازیاب کرا کے عدالت میں پیش کیا تو عدالت نے آمنہ کو باپ سے لے کر ماں کے حوالے کر دیا۔کمرہ عدالت میں موجود بچی کی والدہ نے عدالتی فیصلہ سنتے ہی اپنے خاوند سے بچی چھینی تو آمنہ نے باپ کے ہمراہ جانے کے لئے چیخ و پکار شروع کر دی۔