سیہون شریف، کار اور ٹرک میں تصادم، باپ بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:31

سیہون شریف (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء ) سیہون شریف میں انڈس ہائی وے پر کار اور ٹرک میں تصادم میں 3 باپ بیٹوں سمیت 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ لکی شاہ صدر کے مقام پردادو سے جام شورو جانیوالی کار تیز رفتار ٹرک سے جا ٹکرائی۔

(جاری ہے)

حادثے میں کار سوار 4 افراد جاں بحق ہو گئے۔ جاں بحق ہونے والوں میں کار ڈرائیور نیاز اور 3 باپ بیٹے غلام قادر، محمد عیسیٰ اور دوست محمد شامل ہیں۔ ان کا تعلق دادو کے علاقے جوہی سے ہے۔ حادثے کے بعد ٹرک کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا جبکہ پولیس نے حادثے میں جاں بحق افراد کی لاشیں سیہون شریف ہسپتال منتقل کردی۔

متعلقہ عنوان :