کراچی،کٹی پہاڑی کے قریب پولیس کاچھاپہ ، 3 منشیات فروش گرفتار

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:31

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 ستمبر۔2016ء ) کراچی کے علاقے کٹی پہاڑی کے قریب پولیس نے چھاپہ مار کر 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

پولیس کے مطابق خفیہ اطلاعات پر پولیس نے کٹی پہاڑی پر کارروائی کی اور تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزمان میں محمد زادہ،عامر اور گل زادہ شا مل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کے قبضے سے ایک کلو سے زائد چرس اور اسلحہ برآمد ہوا ۔گرفتار ملزمان سے تفتیش کی جارہی ہے۔

متعلقہ عنوان :