بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے قسمت بدل جائے گی،کلثوم پروین

جمعہ 2 ستمبر 2016 11:11

اسلام آباد ۔02 ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔02 ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینیٹر کلثوم پروین نے کہا ہے کہ بلوچستان میں جاری منصوبوں کی تکمیل سے علاقے کے قسمت بدل جائے گی۔ ریڈیو پاکستان سے گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ گوادر پاکستان سمیت دنیا بھر کے لئے اہمیت کا حامل ہے اور آنے والے وقتوں میں دنیا کے لئے گیم چینجر ثابت ہوگا۔

انھوں نے کہا کہ آج سے قبل بلوچ عوام محرومیوں کا تذکرہ کرتے نظرآتے تھے تاہم اب ان کی خوشیوں کا وقت آگیا ہے۔سینیٹر کلثوم نے کہا کہ ہمارے دائیں بائیں کچھ ایسے دشمن موجودہیں جو بلوچستان کو ترقی کرتا نہیں دیکھ سکتے درحقیقت بلوچستان ترقی کرے گا تو پاکستان ترقی کرے گا۔ انھوں نے کہا کہ ویزاعظم محمد نواز شریف نے بلوچ عوام سے کیے وعدے پورے کرتے ہوئے تمام پراجیکٹس کا آغاز کیا ہے اور وہ چاہتے ہیں کہ یہ تما م منصوبے بروقت تکمیل کو پہنچیں اور ان کے ثمرات جلد از جلد عوام کو حاصل ہوں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ کوئٹہ ، چمن،خضدار اور ژوب اکنامک ہب بننے سے علاقے میں خوشحالی آئے گی اور بے روزکاری کا خاتمہ ہوگا۔ انھوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی اور خوشحالی کو دیکھتے ہوئے پہاڑوں پر بندقیں لیکر بیٹھنے والے بھی نیچے اتر آئیں گے اور بلوچستان کے دشمنوں کو منہ کی کھانا پڑے گی۔

متعلقہ عنوان :