مردان خود کش دھماکے، 6افراد جاں بحق ، وکلا سمیت 40 زخمی

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 10:39

مردان خود کش دھماکے، 6افراد جاں بحق ، وکلا سمیت 40 زخمی

مردان (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء) : مردان میں کچہری گیٹ کے قریب دو دھماکے ہوئے جس کے نتیجے میں 6 افراد جاں بحق جبکہ 40 زخمی ہو گئے ہیں۔ ڈی پی او مردان نے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا اور خود کش حملہ آور نے کچہری گیٹ پر خود کو دھماکے سے ارایا۔

(جاری ہے)

زخمیوں کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا جارہا ہے جہاں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے 6 زخمی دم توڑ گئے۔ ڈی پی او مردان نے دھماکے میں ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ اسپتال ذرائع کے مطابق زخمیوں میں وکلا بھی شامل ہیں۔ دوسری جانب مردان کے تمام اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کر کے ہائی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :