مردان : دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی ، عینی شاہدین

دھماکہ خود کش تھا ، ہلاکتوں کا خدشہ ہے ۔ ڈی پی او مردان

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین جمعہ 2 ستمبر 2016 10:34

مردان : دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی ، عینی شاہدین

مردان(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔02ستمبر2016ء) : مردان کے کچہری گیٹ پر یکے بعد دیگرے دو دھماکے ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق دھماکوں میں 10 افراد زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کا تبادلہ جاری ہے۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ دھماکے کے بعد فائرنگ بھی ہوئی۔

(جاری ہے)

دھماکوں کی نوعیت سے متعلق ڈی پی او مردان نے بتایا کہ دھماکہ خود کش تھا جبکہ دھماکوں میں ہلاکتوں کا خدشہ بھی ظاہر کیا جا رہا ہے۔ ڈی پی او مردان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی فورسز نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا ہے اور دہشتگردوں سے فائرنگ کا تبادلہ تاحال جاری ہے۔

متعلقہ عنوان :