پشاور دہشت گرد حملہ، صورتحال کنٹرول میں ہے، 4 خودکش حملہ آور مقابلے میں مارے گئے، آئی ایس پی آر

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 ستمبر 2016 09:15

پشاور دہشت گرد حملہ، صورتحال کنٹرول میں ہے، 4 خودکش حملہ آور مقابلے ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2ستمبر۔2016ء) پشاور میں دہشت گرد حملے بارے پاک فوج کا موقف سامنے آ گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق 4 خودکش حملہ آور صبح سویرے 5 بج کر 50 منٹ پر اسلحہ ،گولہ بارود سے لیس کرسچین کالونی ورسک میں داخل ہوئے۔حملہ آوروں نے سیکیورٹی گارڈ کو نشانہ بنایا۔سیکیورٹی فورسز نے فوری کارروائی کرتے ہوئے علاقے کو گھیرے میں لے لیا۔

فائرنگ کے تبادلے میں چاروں دہشتگرد ہلاک ہوگئے۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق صورتحال کنٹرول میں ہے۔ فائرنگ کے تبادلے میں 2ایف سی اہلکار، 1 پولیس کانسٹیبل،2 سویلین گارڈز زخمی ہوئے ہیں۔ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز کی جانب سے گھر گھر تلاشی کا عمل جاری ہے۔