پشاور، متعدد دہشت گرد صبح سویرے 5 بجے کالونی میں داخل ہوئے، 3 افراد جاں بحق ، 6 دہشت گرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 ستمبر 2016 09:02

پشاور،  متعدد دہشت گرد صبح سویرے 5 بجے کالونی میں داخل ہوئے،  3 افراد ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2ستمبر۔2016ء) پشاور میں ورسک ڈیم کے قریب صبح سویرے 5 بجے کے قریب دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ متعدد دہشت گرد کالونی میں داخل ہوئے اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے مطابق ایف سی اہلکاروں، پاک فوج کے جوانوں نے فوری طور پر کارروائی شروع کی ۔ نجی ٹی وی کے مطابق حملے میں 3 شہری جاں‌بحق ہو گئے ہیں۔ جبکہ 6 دہشت گرد مقابلے اور خود کو دھماکے سے اُڑانے سے ہلاک ہو گئے۔سیکورٹی فورسز نے اب علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے اور ایمبولینسوں کو علاقے میں جانے کی اجازت دے دی ہے۔