پشاور:ورسک ڈیم روڈ کے قریب کالونی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد زخمی، 5 دہشتگرد ہلاک

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 ستمبر 2016 08:41

پشاور:ورسک ڈیم روڈ کے قریب کالونی پر دہشتگردوں کا حملہ، 4 افراد زخمی، ..

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔2ستمبر۔2016ء) پشاور میں دہشتگردوں نے صبح سویرے ورسک ڈیم کے قریب کرسچین کالونی میں حملہ کیا ہے۔ نجی ٹی وی کے مطابق صبح سویرے متعدد دہشتگرد کالونی میں داخل ہوئے۔ اور اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔

(جاری ہے)

فورسز نے فوری طور پر علاقے کو گھیرے میں‌لے لیا اور دہشتگردوں سے مقابلہ شروع ہو گیا جس میں 2 دہشت گرد ہلاک ہو گئے اور 5 دہشتگردوں نے خود کو دھماکے سے اُڑا لیا۔ حملے میں 2 سیکورٹی اہلکار زخمی ہوئے۔کرسچین کالونی میں واپڈا اہلکار رہائش پذیر ہیں اور عوام کی بڑی تعداد رہائش پذیر ہے۔

متعلقہ عنوان :