پاکستان نے اچھا مقابلہ کیا تاہم ہمارے بلے بازوں نے فتح دلائی:این مورگن

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 ستمبر 2016 02:31

پاکستان نے اچھا مقابلہ کیا تاہم ہمارے بلے بازوں نے فتح دلائی:این مورگن

لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء ) برطانوی کپتان این مورگن کا کہنا ہے کہ پاکستان نے اچھا مقابلہ کیا تاہم ہمارے بلے بازوں نے فتح گر اننگز کھیل کر ٹیم کو کامیابی دلائی ۔

(جاری ہے)

پاکستان کیخلاف چوتھے ون ڈے میچ میں کامیابی کے بعد گفتگو کرتے ہوئے این مورگن کا کہنا تھا کہ ہم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کیا ،سپنرز ، ڈیوڈ ولی اور کرس جورڈن نے پاکستان کو کم سکور تک محدودرکھ کر جیت کی بنیاد رکھی۔آج جنہوں نے سکور کیا انہیں اس سیریز میں بلے بازی کا موقع نہیں ملا تھا ،پاکستان نے ہمیں شروع میں مشکل میں ڈالا لیکن سٹوکس ،معین علی اور بیئر سٹو نے ہمیں میچ میں کامیابی دلائی۔

متعلقہ عنوان :