فاسٹ باؤلر محمد عرفان انجری کا شکار ہوگئے

Fahad Shabbir فہد شبیر جمعہ 2 ستمبر 2016 01:53

فاسٹ باؤلر محمد عرفان انجری کا شکار ہوگئے

لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے فاسٹ باؤلر محمد عرفان انجری کا شکار ہوگئے ۔ انگلینڈ کیخلاف چوتھے ون ڈے میں محمد عرفان اپنا دوسرا سپیل کرنے کے لیے واپس آئے تاہم پہلی گیند وائیڈ کرنے کے بعد انہیں ہیمسٹرنگ میں تکلیف محسوس ہونے لگی جس پر وہ ایک بار پھر گراؤنڈ سے باہر چلے گئے ، دراز قد فاسٹ باؤلر نے اپنے پہلے سپیل میں 26رنز دیکر 2وکٹیں لی تھی ۔