قومی ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم سینئر کھلاڑیوں کو بلے بازی کا سبق پڑھانے لگے

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 ستمبر 2016 22:06

قومی ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم سینئر کھلاڑیوں کو بلے بازی کا سبق پڑھانے ..

لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )قومی ٹیم کے آل راؤنڈ عماد وسیم سینئر کھلاڑیوں کو بلے بازی کا سبق پڑھانے لگے ۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کیخلاف ون ڈے سیریز میں کپتان اظہر علی نے دو نصف سنچریاں تو سکور کی ہیں لیکن ان کا سٹرائیک ریٹ 80کے آس پاس رہا ،دوسری جانب وکٹ کیپر بلے باز سرفراز احمد اس سیریز میں گرین شرٹس کے کامیاب ترین بلے باز ہیں لیکن وہ بھی 82کے سٹرائیک ریٹ سے رن بنارہے ہیں جس کے باعث گرین شرٹس اب تک پہلے بلے باز کرتے ہوئے کسی بھی ون ڈے میں 260سے زائد رن نہیں بناسکے ہیں۔ان حالات میں 28سالہ عماد وسیم نے اب تک سیریز کے 3میچز میں بغیر آؤٹ ہوئے 137رنز بنالیے ہیں اور ان کا سٹرائیک ریٹ بھی 104.58کا رہا ہے جو اس دور کی کرکٹ کے عین مطابق ہے۔