الطاف حسین سے رہنمائی لینے کی آئینی شق ختم کر دی، ہمیں آزمایا جائے، موقع دیا جائے،

پاکستان مخالف نعروں کیلئے متحدہ کا پلٹ فارم استعمال کرنے کی اب اجازت نہیں دیں گے، پارٹی کے آئین میں بھی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے: فاروق ستار

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 ستمبر 2016 21:53

الطاف حسین سے رہنمائی لینے کی آئینی شق ختم کر دی، ہمیں آزمایا جائے، ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر ۔2016ء) فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف نعروں کیلئے متحدہ کا پلیٹ فارم اب استعمال نہیں ہونے دیں گے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی لندن کی جانب سے کئی روز کی خاموشی کے بعد بیانات کا سلسلہ شروع ہونے کے بعد اب ایم کیو ایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار کی جانب سے ردعمل دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

فاروق ستار کا کہنا ہے کہ پاکستان مخالف نعروں کیلئے متحدہ کا پلٹ فارم استعمال کرنے کی اب اجازت نہیں دیں گے۔ پارٹی کے آئین میں بھی تبدیلی پر غور کیا جا رہا ہے اس حوالے سے فیصلے لینے میں کچھ وقت درکار ہے۔ اس سلسلے میں شروعات کرتے ہوئے متحدہ کے آئین سے الطاف حسین سے رہنمائی لینے کی آئینی شق ختم کر دی ہے۔ ہماری درخواست ہے کہ ہمیں آزمایا جائے ہمیں موقع دیا جائے۔ ایم کیو ایم پاکستان کے فیصلے پاکستان سے ہونا شروع ہو گئے ہیں۔ ہمارے خلوص پر شک نہیں کیا جائے۔ پہلے بھی ایم کیو ایم کو چلایا تھا اور اب بھی چلا کر دکھائیں گے۔ رابطہ کمیٹی میں مزید 4 ارکان کو شامل کیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :