چوتھا ون ڈے ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 248رنز کاہدف دے دیا

جمعرات 1 ستمبر 2016 21:26

چوتھا ون ڈے ، پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 248رنز کاہدف دے دیا

لیڈز(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )5میچوں کی سیریزکے چوتھے ون ڈے میں پاکستان نے انگلینڈ کو جیت کے لیے 248رنز کاہدف دے دیا ہے ۔ انگلینڈ کے شہر لیڈز میں پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان چوتھا ایک روزہ میچ کا ٹاس پاکستانی کپتان اظہر علی نے جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تو شرجیل خان اور سمع اسلم نے اننگز کا آغاز کیا لیکن شرجیل چوتھے ہی اوور میں 16 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے جس کے بعد کپتان وکٹ پر ڈٹے رہے اور دوسری جانب سے وکٹیں گرنے کا سلسلہ جاری رہا، سمیع اسلم 24، بابراعظم اور سرفراز احمد 12،12 جب کہ محمد رضوان 6 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے ۔

اس دوران اظہر علی سست روی سے بیٹنگ کرتے رہے اور 102 گیندوں پر 80 رنز بنا کر پویلین لوٹے ۔ محمد نواز بھی کچھ خاص نہ کرسے اور 6رنز بنا کر پوویلین لوٹ گئے ۔

(جاری ہے)

عماد وسیم نے شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 41گیندوں پر 47رنز کی اننگز کھیل کر ٹیم کا سکور 247رنز تک پہنچا دیا ۔ انگلینڈ کی جانب سے عادل رشید نے 3، کرس جورڈن اور معین علی نے 2،2جبکہ لیام پلنکٹ نے ایک وکٹ حاصل کی۔

تیسرے میچ میں بدترین شکست کے بعد قومی ٹیم میں چار اہم تبدیلیاں کی گئیں، وہاب ریاض کی جگہ محمد عرفان، محمد عامر کی جگہ عمر گل اور یاسر شاہ کی جگہ تیسرے میچ میں گھٹنے کی انجری کے باعث شرکت نہ کرنے والے عماد وسیم کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جب کہ سیریز میں خاطر خواہ کارکردگی نہ دکھانے پر شعیب ملک کی جگہ محمد رضوان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے ۔