بنگلہ دیش نے کورٹنی واش کو ورلڈ کپ 2019ء تک کیلئے باؤلنگ کوچ مقرر کردیا

جمعرات 1 ستمبر 2016 20:59

بنگلہ دیش نے کورٹنی واش کو ورلڈ کپ 2019ء تک کیلئے باؤلنگ کوچ مقرر کردیا

ڈھاکہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ نے سابق ویسٹ انڈین فاسٹ باؤلر کورٹنی واش کو ورلڈ کپ 2019ء تک کے لیے باؤلنگ کوچ مقرر کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

53سالہ عظیم فاسٹ باؤلر زمبابوے سے تعلق رکھنے والے سابق پیسر ہیتھ سٹریک کی جگہ لیں گے جنہوں نے رواں سال مئی میں 2سال کوچنگ کرنے کے بعد استعفی دیا تھا،2001ء میں ریٹائرمنٹ کے بعد واش کی یہ پہلی کوچنگ اسائنمنٹ ہوگی ۔ بنگلہ دیشی کرکٹ بورڈ کے سی ای او نظام الدین چوہدری کا کہنا تھا کہ ملک میں اس وقت فاسٹ باؤلنگ کا بہترین ٹیلنٹ موجود ہے اور کورٹنی واش کی ٹیم مینجمنٹ میں شمولیت ان کے لیے فائدہ مند ہوگی۔