انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹیم کی کپتانی کریں گے

muhammad ali محمد علی جمعرات 1 ستمبر 2016 19:12

انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹوئنٹی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا، ..

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخباریکم ستمبر۔2016ء )انگلینڈ کیخلاف ٹی ٹونٹی میچ کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ،سہیل تنویر کی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ تفصیلات کے مطابق چیف سلیکٹر انضمام الحق کی جانب سے انگلینڈ کیخلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے قومی ٹیم کا اعلان کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد پہلی مرتبہ ٹیم کی کپتانی کریں گے ۔ ٹیم میں نوجوان گیند باز عماد بٹ کو شامل کیا گیا ہے جبکہ بابر اعظم بھی ٹیم میں شامل ہیں۔ شاہد آفریدی، عمر اکمل اور احمد شہزاد کو ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا ہے ۔ ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں میں شعیب ملک، محمد رضوان، عماد وسیم، محمد عامر، وہاب ریاض، خالد لطیف، حماد بٹ، بابر اعظم، عرفان اور شرجیل خان شامل ہیں ۔