مقبوضہ کشمیرمیں اقوام متحدہ کی خاموشی بھارت کوبربریت کا لائسنس دینے کے مترادف ہے۔ایڈووکیٹ سردارانورخان

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 17:10

راولاکوٹ(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔آئی پی اے۔یکم ستمبر2016ء) :دوبئی میں مقیم جموں کشمیر لبریشن فرنٹ سیاسی شعبہ کے سابق سربراہ سردار انور خان ایڈووکیٹ نے کہا ہے کے مقبوضہ کشمیر کی موجودہ صورت حال پر اقوام متحدہ کی خاموشی بھارتی بربریت اور کشمیریوں کے قتل عام کا کھلا لائسنس دینے کا مترادف ہے، دو ماہ سے کشمیری قوم کو بھارت نے زیر حراست رکھا ہوا ہے جو بھی گھر سے باہر نکلتا ہے اس کا سینہ گولیاں سے چھلنی کر دیا جاتا ہے اور تشدد کا نشانہ بنایا جاتا ہے ۔

ان خیالات کا اظہار سردار انور خان نے اخبارات کو جاری خصوصی بیان میں کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ جے کے ایل ایف کے چےئرمین یٰسین ملک کو پابند سلاسل کر رکھا ہے اس کے باوجود کشمیر کا جھنڈا پہلی بار کشمیری نوجوانوں نے سری نگر میں لہرا کر ثابت کر دیا ہے ۔کہ پاکستان مسئلہ کشمیر کا فریق ہے وکیل نہیں پاکستان کی طرف سے بائیس رکنی وفد کا کشمیر کے نام پر دنیا میں سیر سپاٹے کرنے سوا اور کوئی کام نہیں ہے ۔انھوں نے کہا کے اگر پاکستان کشمیری قوم کے ساتھ مخلص ہے تو آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان سے اپنا تسلط ختم کرے مسئلہ کشمیر بھارت اور پاکستان کے درمیان نہ تو مذہبی اور نہ ہی سرحدی تنازعہ ہے بلکہ یہ کشمیریوں کی قومی آزادی کا مسئلہ ہے۔

متعلقہ عنوان :