پولیس نے2روز قبل ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے چھینی گئی رقم برآمد کر لی

جمعرات 1 ستمبر 2016 17:02

خان پور۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) پولیس نے 2روز قبل ہونے والی چوری کی واردات میں ملوث افراد کو گرفتار کر کے چھینی گئی رقم برآمد کر لی ،تفصیلات کے مطابق2روز قبل مقامی بیوریج کے کیشیر شاہداور ملک خورشید سے نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوؤں نے سبزی منڈی لیاقت پور کے قریب اسلحہ کے زور پر 13لاکھ روپے سے زائد کی رقم چھین لی ،پولیس نے 2روز میں ڈکیتی کے اصل ملزمان کا سراغ لگا کو انہیں گرفتار کر کے چھینی گئی رقم برآمد کر لی ہے ،ملزمان کا تعلق لیاقت پور شہر سے ہے۔

متعلقہ عنوان :