Live Updates

مسلم لیگ(ق)کااعلیٰ سطحی اجلاس،3ستمبرکی ریلی میں شرکت کا فیصلہ

اعلیٰ سطحی اجلاس میں پیپلزپارٹی علماء ونگ کے رہنماؤں کا پارٹی میں شمولیت کااعلان،چودھری شجاعت حسین اور پرویزالٰہی کی سیاسی بصیرت اورحب الوطنی کی تمام جماعتیں قائل ہیں۔طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیرالدین، بشارت راجہ کا خطاب،پاکستان مسلم لیگ موجودہ حالات میں بھرپور کردارادا کرے گی۔ چودھری شجاعت حسین،پرویزالٰہی

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 16:41

مسلم لیگ(ق)کااعلیٰ سطحی اجلاس،3ستمبرکی ریلی میں شرکت کا فیصلہ

لاہور(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء) :پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین اور سینئرمرکزی رہنما و سابق نائب وزیر اعظم چودھری پرویزالٰہی نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ موجودہ صورتحال میں بھرپور کردار ادا کرے گی، حکمرانوں کی ناقص کارکردگی اور پانامہ لیکس پر تمام اپوزیشن جماعتیں متحد ہیں۔ وہ اپنی پارٹی کے ارکان اسمبلی اور ضلعی صدور و جنرل سیکرٹری کے اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

یہ اعلیٰ سطحی اجلاس 3ستمبر کی تیاریوں کے سلسلہ میں چودھری ظہورالٰہی ہاؤس میں منعقد ہوا، سب سے پہلے چودھری انور علی چیمہ مرحوم اور انتقال کر جانے والے دیگر مسلم لیگی رہنماؤں کیلئے فاتحہ خوانی کی گئی۔ چودھری شجاعت حسین اور چودھری پرویزالٰہی نے کہا کہ چودھری انور علی چیمہ مرحوم کی رہنمائی اور ساتھ ہمیں ہمیشہ حاصل رہا اور ہم آج ان کی کمی محسوس کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پانامہ لیکس، حکمرانوں کی قومی و ملکی مفادات سے چشم پوشی، عوامی مسائل میں عدم دلچسپی اور ملک دشمنوں کے بارے میں رویہ کے باعث ملک میں ہلچل ہے، سانحہ ماڈل ٹاؤن کا حساب ظالم حکمرانوں کو دینا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں نے متحد ہو کر حکمرانوں کے خلاف جدوجہد کا اعلان کیا ہے، 3ستمبر کی ریلی میں شرکت کیلئے پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان نے ہمیں فون کیا اور بعد ازاں اپنا وفد بھیجا، پارٹی نے فیصلہ کیا ہے کہ مسلم لیگی رہنما شاہدرہ چوک پہنچیں گے اور فیصل چوک چیئرنگ کراس تک ریلی میں بھرپور شرکت کریں گے جبکہ مسلم لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کا ایک جلوس مسلم لیگ ہاؤس سے بھی فیصل چوک پہنچے گا، ریلی کیلئے میاں منیر کو رابطہ سیکرٹری مقرر کیا گیا۔

اجلاس میں پیپلزپارٹی علماء ونگ کے رہنماؤں مولانا محمد اسلم، محمد صدیق صدیقی، تنویر احمد، عبدالحق اور امجد علی نے پاکستان مسلم لیگ میں شمولیت کا اعلان کیا۔ ایم این اے طارق بشیر چیمہ، چودھری ظہیرالدین اور محمد بشارت راجہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ملکی حالات تیزی سے تبدیل ہو رہے ہیں، تمام اپوزیشن جماعتیں حکومت کیخلاف یکجا ہو کر تحریک چلانے پر رضا مند ہیں، احتساب جلد شروع ہونے والا ہے، موجودہ حکومت آخری سانسیں لے رہی ہے، پاکستان مسلم لیگ کی قیادت کی حب الوطنی، سیاسی بصیرت اور دانشمندی کو تمام دوسری سیاسی جماعتیں تسلیم کرتی ہیں جس کے باعث ملکی سیاست میں ان کا اہم و مسلمہ مقام اور کردار ہے۔

اجلاس میں عامر سلطان چیمہ ایم پی اے، وقاص موکل ایم پی اے، احمد شاہ کھگہ ایم پی اے، خدیجہ فاروقی ایم پی اے، میاں عمران مسعود، گل آغا، خرم منور منج، ڈاکٹر عظیم الدین لکھوی، شافع حسین، ثمینہ خاور حیات، آمنہ الفت، ماجدہ زیدی، کنول نسیم سمیت دیگر رہنما بھی شریک تھے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات