دنیاپاکستان کیساتھ کھلواڑ کرنا چاہتی ہے۔سید خورشید شاہ
ہمیں ماضی کوبھول کر آگے بڑھنا چاہیے،پی ٹی آئی کی ریلی میں پیپلزپارٹی کا2رکنی وفد شرکت کریگا،تجربہ کارسیاستدان کی حیثیت سے کہتا ہوں اسٹیبلشمنٹ اورحکمران معاملات چلنے دیں،متحدہ نے الطاف حسین سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے توہمیں یقین کرناچاہیے۔قائد حزب اختلاف قومی اسمبلی کی گفتگو
ثنااللہ ناگرہ جمعرات 1 ستمبر 2016 16:08
سکھر(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔یکم ستمبر2016ء) :قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف سید خورشید شاہ نے کہاہے کہ دنیا پاکستان کے ساتھ کھلواڑ کرنا چاہتی ہے،ہمیں ماضی کوبھول کر آگے بڑھنا چاہیے،پی ٹی آئی کی ریلی میں پیپلزپارٹی کا2 رکنی وفد شرکت کرے گا،تجربہ کار سیاستدان کی حیثیت سے اسٹیبلشمنٹ اورحکمرانوں کو کہنا چاہتا ہوں معاملات چلنے دیں،متحدہ نے الطاف حسین سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے توہمیں یقین کرناچاہیے۔
انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پی ٹی آئی کی ریلی میں پیپلزپارٹی کا2 رکنی وفد شرکت کرے گا۔ورکرز یا عوام ریلی میں جارہےہیں تو جانا چاہیے۔عوامی طاقت کا مظاہرہ کرنا چاہیے۔شاہ محمود قریشی سے طے ہوا ہے کہ منظوروٹو اورلطیف کھوسہ ریلی میں شریک ہوکرپیپلزپارٹی کی نمایندگی کرینگے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ اگر آج متحدہ کے رہنماوں نے لندن اورالطاف حسین سے لاتعلقی کااعلان کیا ہے تو ہمیں یقین کرلینا چاہیے۔
یہ بات پیپلزپارٹی کے ایم کیوایم سے اتحاد کی نہیں ہے بلکہ ہمارے جمہوری رویے کو دیکھاجانا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ سندھ میں تمام بھرتیاں میرٹ پرہورہی ہیں۔ سندھ پبلک سروس کمیشن بھی میرٹ پرتقرریاں کررہا ہے۔کوٹا سسٹم سندھ کے محرومی سےدوچارعلاقوں کیلیےبنایا گیا تھا لیکن آج بھی بعض علاقے محرومی کا شکار ہیں۔انہوں نے کہا کہ اوگرا نے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم کرنے کی کوشش کی مگر حکومت نے بزنس مین کی طرح ٹیکس بڑھا دیا،پٹرول پر 17سے بڑھا کر 20فیصد ٹیکس عائد کر دیا گیا ۔ حکومت نے کل قوم کو پیغام دیا کہ ہم پانچ ماہ سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں نہیں بڑھا رہے۔مزید اہم خبریں
-
ہمارے سیاسی قیدیوں کی رہائی تک ڈیل ہو گی نہ مفاہمت
-
پنجاب پولیس نے وزیراعلیٰ مریم نواز کے وردی پہننے کوپولیس ڈریس ریگولیشنز کے مطابق قرار دےدیا
-
اپنی رہائی یا وقتی فائدے کیلئے پاکستانیوں کے حقوق سے دستبردار نہیں ہوں گا
-
تحریک انصاف کا 9 مئی کو جلسہ عام کے انعقاد کا فیصلہ
-
کتنے لوگوں کے منہ بند کرلو گے؟ جب ظلم کے خلاف آواز اٹھتی ہے تو ظلم کا خاتمہ ہوتا ہے
-
عدلیہ میں مبینہ مداخلت کے خلاف سوموٹو پر سماعت کیلئے نیا بنچ تشکیل دے دیا گیا
-
نواز شریف عمران خان سے مذاکرات پر آمادہ ہیں، رانا ثنا اللہ
-
اولاد کی خوشی کیلئے اپنی بیوی پر سوتن لانے کا ظلم نہیں کرسکتا، شیر افضل مروت
-
سر دار ایاز صادق سے اراکین قومی اسمبلی کی ملاقات ،قائمہ کمیٹیوں کی تشکیل کے حوالے سے مشاورت
-
وفاقی وزیر عبدالعلیم خان سے برطانوی پولیٹکل قونصلر مس زوئی وئیر کی ملاقات ، دوطرفہ تعلقات پرگفتگو
-
یوسف رضا گیلانی کی زیرصدارت بزنس ایڈوائزی کمیٹی کا اجلاس ،سب کو ساتھ لیکر چلنے کا عزم
-
مریم نوازکے پولیس یونیفارم پہننے پر وہ ٹولہ تنقید کررہا جن کا اپنا لیڈراپنی ہی بیٹی کو تسلیم کرنے کو تیار نہیں‘عظمیٰ بخاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.