فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن ، 6 دہشت گرد گرفتار

Mian Nadeem میاں محمد ندیم جمعرات 1 ستمبر 2016 15:26

فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز کا کومبنگ آپریشن ، 6 دہشت گرد گرفتار

فیصل آباد(اردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔یکم ستمبر۔2016ء) فیصل آباد میں سیکیورٹی فورسز نے کومبنگ آپریشن میں 6 دہشت گرد گرفتارکرلئے،جن میں خودکش حملہ آوروں کے سہولت کار بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

پاک فوج کے شعبہ اطلاعات عامہ کے مطابق ،سیکیورٹی فورسز نے رات گئے فیصل آباد اور ملحقہ علاقوں میں کومبنگ آپریشن کیا ، کارروائی کے دوران 6 دہشت گردوں کو گرفتار کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق ،گرفتار کیے گئے دہشت گردوں میں خودکش حملہ آوروں کے معاون اور سہولت کار بھی شامل ہیں شامل ہیں ، کچھ دہشت گرد 2014 سے سیکیورٹی فورسز کی واچ لسٹ میں تھے۔

متعلقہ عنوان :