چینی اولیمئپنز وفد نے خصوصی زیرانتظام علاقہ مکاؤ کا چار روزہ خیر سگالی دورہ مکمل کر لیا

جمعرات 1 ستمبر 2016 15:24

چینی اولیمئپنز وفد نے خصوصی زیرانتظام علاقہ مکاؤ کا چار روزہ خیر سگالی ..

مکاؤ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم ستمبر۔2016ء) چینی سرزمین کے اولیمئپنز کے وفد نے مکاؤ کے خصوصی زیر انتظام علاقے کا اپنا چار روزہ دورہ مقامی افراد کی طرف سے منعقد الوداعی تقریب کے ساتھ مکمل کر لیا ، چونسٹھ رکنی وفد میں 42ریو اولمپک طلائی تمغہ یافتہ ، کوچ ، بیڈمنٹن کھلاڑی لن ڈان تیز رفتار اتھلیٹ سوبنگٹیسن کے علاوہ پیراک فویوان ہوئی شامل تھے جو اپنے مزاحیہ اظہار اور تقر یر کی وجہ سے انٹر نیٹ بز بن گئی ہے چین کی کھیلوں کی جنرل ایڈمنسٹریشن کے ڈائریکٹر لائیو پنگ نے کہا کہ وفد نے مکاؤ ہم وطنوں کے جو ش و جذبہ اور پیارومحبت کا مظاہرہ دیکھا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے اس یقین کا اظہار کیا کہ سر زمین چین اور مکاؤ تبادلوں میں اضافہ کریں گے اورکھیلوں اور مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دیں گے ۔

متعلقہ عنوان :