سابق ڈپٹی ڈائریکٹر سپورٹس کیخلاف رشوت ستانی کا مقدمہ

جمعرات 1 ستمبر 2016 15:24

ژینگ ژو (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم ستمبر۔2016ء) چین کی کھیلوں کی انتظامیہ کے سابق ڈپٹی ڈائریکٹر زیاؤ ٹیانگ کیخلاف رشوت وصول کرنے کے الزام میں مقدمہ چلایا جا رہا ہے ، زیاؤ پر الزام ہے کہ اس نے 1997ء سے 2014ء تک اپنی تعیناتی کے دوران اپنے عہدے سے غلط فائدہ اٹھایا ، تعمیراتی منصوبوں ، کھیلوں کے پروگرام ، ملازمتیں فراہم کرنے اور ملازمین کو ترقی دینے کے سلسلے میں رقوم وصول کیں ، الزام میں کہا گیا ہے کہ زیاؤ نے 7.96ملین یوآن (1.19ملین امریکی ڈالر ) رشوت وصول کی ، مقدمے کے دوران وہ مجرم پایا گیا ،مقدمے کی سماعت کے دوران سرکاری اہلکاروں کے علاوہ صحافی بھی سماعت کے دوران موجود رہے ، فیصلہ بعد میں سنایا جائے گا �

(جاری ہے)

متعلقہ عنوان :