قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز (آج) راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:55

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم ستمبر۔2016ء) پاکستان کرکٹ بورڈ کے زیراہتمام جاری قومی ٹی 20- کرکٹ کپ کے مزید دو میچز جمعہ کو راولپنڈی سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔

(جاری ہے)

پہلے میچ میں لاہور بلیو کا مقابلہ راولپنڈی سے ہوگا ‘ دوسرے میچ میں اسلام آباد اور کراچی بلیو کی ٹیمیں مدمقابل ہونگی۔ یاد رہے کہ ٹورنامنٹ میں 8 ٹیمیں حصہ لے رہی ہیں جن میں راولپنڈی، اسلام آباد ، فاٹا، پشاور، کراچی وائٹس، لاہور وائٹس، کراچی بلیو اور لاہور بلیو کی ٹیمیں شامل ہیں۔ دوسرا راؤنڈ 5 ستمبر سے ملتان میں کھیلا جائے گا، سیمی فائنل مقابلے 15 ستمبر کو جبکہ فائنل 16 ستمبر کو ملتان میں کھیلا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :