بیجنگ اولمپکس کے مزید 6 ایتھلیٹس پر پابندی عائد کر دی گئی

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:55

بیجنگ اولمپکس کے مزید 6 ایتھلیٹس پر پابندی عائد کر دی گئی

ماسکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم ستمبر۔2016ء)انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے تین روسی ایتھلیٹس سمیت بیجنگ اولمپکس 2008 میں میڈلز حاصل کرنے والے 6 مزید ایتھلیٹس کو ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر پابندی عائد کردی۔بی بی سی کی رپورٹ کے مطابق ویٹ لفٹنگ میں چاندی کا تمغہ حاصل کرنے والی روسی ایتھلیٹ مارینا شینووا اور نادیزدا ایوسٹیخونا اور رنر ٹیٹیانا فیروا کو سزا کی منظوری دی گئی ۔

روس سے 2008 کے بیجنگ اولمپکس میں 4سو میٹردوڈ میں حاصل کیا ہوا چاندی کا تمغہ بھی واپس لیا جا چکا ہے۔ڈوپ ٹیسٹ میں ناکامی پر پابندی کا شکار ہونے والے دیگر تین ایتھلیٹس میں آرمینیا کے ویٹ لفٹر ٹیگران مارٹیروسیان، مولدوا کے الیگزینڈر ڈوڈوگلو اور آذربائیجان کے انتیگام زیروف بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

آئی او سی نے 2008 کے اولمپکس میں 4ہزار500 ایتھلیٹس کے ٹیسٹ کئے تھے جن میں سے صرف 9 کے نتائج مثبت آئے تھے۔

بعدازاں ممنوعہ ادویات کے استعمال کا کھوج لگانے کیلئے 450 سے زائد ایتھلیٹس کے نئے نظام کے تحت دوبارہ ڈوپ ٹیسٹ کئے گئے ہیںآ ئی او سی نے لندن اولمپکس 2012 میں شامل 250 ایتھلیٹس کے نمونے بھی ٹیسٹ کیلئے دوبارہ حاصل کئے ہیں۔واضح رہے روس کے ٹریک اور فیلڈ ایتھلیٹس پر ریاستی نگرانی میں ڈوپنگ مراکز کے انکشاف کے بعد انٹرنیشنل ایسوسی ایشن آف ایتھلیٹکس فیڈریشن (آئی اے اے ایف) نے ریواولمپکس 2016 میں شرکت پر پابندی عائد کی تھی۔