چوتھی ایشین مینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے تربیتی کیمپ جاری

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:29

لاہور ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) چوتھی ایشین مینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ کی تیاریوں کیلئے سینئر ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ جمعرات کو بھی جاری رہا ۔ کھلاڑیوں نے مختلف سیشنز میں ٹریننگ کی ۔کیمپ کمانڈنٹ و ہیڈ کوچ خواجہ جنید اور اسسٹنٹ کوچ احمد عالم کی نگرانی میں کھلاڑیوں کو فزیکل ٹریننگ ،کوارڈینیشن،گول کیپر ٹریننگ ،شوٹنگ کی پریکٹس کروائی گئی ۔

(جاری ہے)

چوتھی ایشین مینز چیمپئنز ٹرافی ہاکی ٹورنامنٹ ملا ئیشیا میں 20سے 30اکتوبر تک کھیلا جائے گا ۔احمد عالم نے بتایا کہ کیمپ کا پہلا مرحلہ عید سے قبل ختم ہوجائے گا اور عید کے بعد دوسرا مرحلہ شرو ع ہوگا تاہم سات کھلاڑی بیرون ملک ہونے کی وجہ سے ابھی تک کیمپ میں شرکت نہیں کرسکے جن میں سے محمد عرفان ،عمر بھٹہ ،توثیق ،علی شان اور فرید ملا ئیشیا میں ہاکی لیگ کھیلنے کیلئے راشد اور رضوان ہالینڈ میں ہیں یہ سب عید کے بعد کیمپ کے دوسرے مرحلے میں شریک ہوں گے ۔