انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان، سٹوکس ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ کے بعد پہلی بار ایکشن میں نظر آئیں گے

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:28

انگلینڈ کا پاکستان کے خلاف واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان، سٹوکس ..

لندن ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) انگلینڈ اینڈ ویلز کرکٹ بورڈ (ای سی بی) کی سلیکشن کمیٹی نے پاکستان کے خلاف شیڈول واحد ٹی ٹونٹی میچ کیلئے ٹیم کا اعلان کر دیا، جوروٹ، ایلکس ہیلز، معین علی، بین سٹوکس اور مارک ووڈ کی دوبارہ ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انگلینڈ نے سری لنکا کے خلاف سیریز کیلئے ان تمام کھلاڑیوں کو آرام کا موقع دیا تھا، لیام ڈاسن کو ڈراپ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

بین سٹوکس بھارت میں منعقدہ ورلڈ ٹی ٹونٹی کپ فائنل کے بعد پہلی بار ٹی ٹونٹی میں ایکشن میں نظر آئیں گے، میگا ایونٹ کے فائنل میں کالی آندھی کے بلے باز کارلوس بریتھویٹ نے انہیں آخری اوور میں مسلسل چار چھکے لگائے تھے۔ انگلینڈ اور پاکستان کے درمیان واحد ٹی ٹونٹی میچ 7 ستمبر کو مانچسٹر میں کھیلا جائے گا۔ اعلان کردہ ٹیم کپتان این مورگن، معین علی، جوز بٹلر، ایلکس ہیلز، کرس جورڈن، ٹیمل ملز، لیام پلنکٹ، عادل رشید، جوروٹ، جیسن روئے، بین سٹوکس، ڈیوڈ ویلے اور مارک ووڈ پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :