نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے شروع ہوگا

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:28

اسلام آباد ۔ یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل (پی بی سی سی) کے زیر اہتمام نیشنل بینک ٹی ٹونٹی بلائنڈ کرکٹ ٹورنامنٹ 25 ستمبر سے یکم اکتوبر تک بہاولپور اور لودھرا میں کھیلا جائے گا۔

(جاری ہے)

پی بی سی سی کے چیئرمین سیدسلطان شاہ کے مطابق ایونٹ میں ملک بھر سے بارہ ٹیمیں ٹائٹل کے حصول کیلئے ایکشن میں نظر آئیں گی جن میں بہاولپور، پشاور، ایبٹ آباد، اسلام آباد، کشمیر، گوجرانوالہ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، کوئٹہ، کراچی اور پی بی سی سی ینگ سٹار شامل ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ہم اس ٹورنامنٹ سے آئندہ برس بھارت میں شیڈول دوسرے ورلڈ ٹی ٹونٹی ٹورنامنٹ کیلئے قومی ٹیم کا چناؤ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :