پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے،عوام کو کھوکھلے نعروں سے بہکانے کی کوشش کرنے والوں کو ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،فرمان علی مغل

جمعرات 1 ستمبر 2016 14:17

اسلام آباد ۔یکم ستمبر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔یکم ستمبر۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ(ن) کے رہنما و یوسی42 اسلام آباد سے فرمان علی مغل نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کا منشور عوام کی فلاح و بہبود ہے،پاکستان مسلم لیگ(ن)نے نعروں اور وعدوں کی بجائے عملی سیاست کو فروغ دیا اور اس جماعت نے ہمیشہ عوامی اور ملکی مفا د میں ہی کام کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کا مشن عوامی خدمت اور ملکی ترقی ہے، عوامی خدمت کے شعبہ میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کی کارکردگی روزروشن کی طرح عیاں ہے۔اپنے بیان میں فرمان علی مغل نے کہاکہ پاکستان مسلم لیگ(ن)کی حکومت کے خلاف مخالفین کی تمام سازشیں ناکام ہونگی،عمران خان کے موجودہ شور شرابے کا نتیجہ ان کے ناکام دھرنوں سے مختلف نہیں ہوگا،کھوکھلے نعروں سے عوام کو بہکانے کی کوشش کرنے والوں کو ایک پھر ناکامی کا سامنا کرنا پڑے گا،پاکستان کی عوام قائد میاں نوازشریف کے ساتھ کھڑی ہے ،عوام خوشحالی کے منصوبوں کو سبوتاژ نہیں کرنے دیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاہے کہ پاکستان مسلم لیگ(ن) کی حکومت عوامی مسائل حل کرنے کیلئے سنجیدہ اقدامات اٹھارہی ہے،عوام نے پاکستان مسلم لیگ(ن) کو 2018ء تک مینڈیٹ دیا ہے،عمران خان دھرنوں او راحتجاج کی سیاست سے اقتدار حاصل نہیں کرسکتے ۔نومنتخب چیئرمین فرمان علی مغل نے کہاکہ عوام نے ان کی سیاست کو مسترد کردیا ہے ، جھوٹ کی سیاست کبھی بھی کامیاب نہ ہوگی ،افراتفری پھیلانے کی کوشش کرنے والے کمیشن کے قیام سے بھاگ رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :