حویلی لکھا‘نواحی علاقے اروڑا جاگیر کے رہائشیوں پے پاگل کتوں کا حملہ،38سے زائد مردو خواتین زخمی

جمعرات 1 ستمبر 2016 13:30

حویلی لکھا(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔۔یکم ستمبر۔2016ء) نواحی علاقے اروڑا جاگیر کے رہائشیوں پے پاگل کتوں کا حملہ،38سے زائد مردو خواتین زخمی ایک خاتون کو تشویش ناک حالت میں لاہور منتقل کردیا گیا ۔

(جاری ہے)

حویلی لکھا کے نواحی علاقے آروڑا جاگیر بصیر پور میں پاگل کتوں کے کاٹنے سے 38افراد زخمی ہوگئے زخمی افراد میں خواتین اور بوڑھے مرد شامل ہیں جبکہ ایک خاتون کی حالت انتہائی تشویش ناک ہے جسے لاہور کے جناح ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے محکمہ ہیلتھ اور بلدیہ اہلکاروں نے مشترکہ کاروائی کرتے ہوئے پاگل کتوں کو تلف کردیا ہے تاہم علاقہ بھر میں تاحال خوف وہراس پایا جاتا ہے۔

متعلقہ عنوان :