نوشکی، ویگن اور ٹریکٹر میں تصادم،8افراد زخمی ہوگئے

جمعرات 1 ستمبر 2016 11:24

نوشکی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔۔یکم ستمبر۔2016ء ) نوشکی کے قریب ویگن اور ٹریکٹر میں تصادم ہوا جس کے نتیجے میں 8مسافر زخمی ہوئے ۔

(جاری ہے)

لیویز ذرائع کے مطابق مسافر ویگن نوشکی سے دالبندین جا رہی تھی کہ آر سی ڈی شاہراہ پر مل کے مقام پر مخالف سمت سے آنے والے ٹریکٹر سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں ویگن میں سوار خواتین اور بچوں سمیت 8 افراد زخمی ہوگئے ہیں، تمام زخمیوں کو نوشکی ہسپتال منتقل کردیا گیا ۔

متعلقہ عنوان :